ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رنگ و روپ کے طعنہ سے پریشان خاتون نے ملایا کھانے میں زہر ،5ہلاک 

رنگ و روپ کے طعنہ سے پریشان خاتون نے ملایا کھانے میں زہر ،5ہلاک 

Sat, 23 Jun 2018 22:13:24    S.O. News Service

ممبئی 23جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں پولیس نے ایک خاتون کو پانچ لوگوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ 28 سالہ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے ایک فیملی پروگرام کیلئے بنائے گئے کھانے میں زہر ملادیا ، جس کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور 120 افراد بیمار پڑ گئے۔پولیس کے مطابق خاتون کے سسرال والے اور رشتہ اس کے رنگ اور اچھا کھانا نہ بنا پانے کو لے کر طعنہ دیتے رہتے تھے۔جس سے پریشان ہوکر اس نے اس واردات کو انجام دیا۔ رائے گڑھ پولیس افسر کے مطابق خاتون نے 18جون کھالاپور تحصیل کے مہاڑ گاوں میں ایک رشتہ دار سبھاش مانے کی پارٹی کیلئے تیار کی گئی دال میں مبینہ طور پر زہریلی دوا ملا دی تھی۔ دال کھانے سے چار بچوں سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 120 افراد بیمار پڑگئے۔ انہوں نے بتایا کہ فوت شدہ بچوں کی عمر سات سے تیرہ سال کے درمیان تھی۔پولیس نے کھانا کو ضبط کرکے فارنسک جانچ کیلئے بھیج دیا ہے۔ خاتون کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: